پاکستان

جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس بابر ستار کا تبادلے کے معاملے پر ذاتی سماعت کا مطالبہ

اسلام آباد: جسٹس بابر ستار نے ججز کے تبادلے کے معاملے پر فیصلہ ہونے سے قبل ذاتی سماعت کی درخواست کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو، بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان، ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت تبادلے کے فیصلے سے پہلے کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار اُن پانچ ججز میں شامل ہیں جن کے تبادلے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق زیر غور ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کے تبادلوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے دو تہائی ارکان کی درخواست پر بالآخر اجلاس طلب کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button