کھیل
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم انجری کا شکار، بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹریننگ سیشن کے دوران ٹام لیتھم کے پاؤں کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے وہ انجری کا شکار ہوئے۔
ٹام لیتھم کی غیر موجودگی میں نک کیلی آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔



