کھیل

پی ایس ایل 11 پلے آف: زلمی اور یونائیٹڈ میچ کے لیے کراچی ٹریفک پولیس کا روٹ پلان جاری

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج (منگل) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے کراچی ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

سِر شاہ سلیمان روڈ

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سِر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

شائقین کے لیے پارکنگ انتظامات

کارساز روڈ سے آنے والے افراد:
کارساز روڈ سے آنے والے شائقین حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کے ذریعے سفر کریں۔ اسٹیڈیم فلائی اوور کی سائیڈ روڈ سے ہوتے ہوئے نیشنل کوچنگ سینٹر (این سی سی) یا چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

ملینیم مال سے آنے والے افراد:
ملینیم مال کی جانب سے آنے والے شائقین پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ استعمال کریں۔ اسٹیڈیم فلائی اوور پر پہنچ کر سائیڈ روڈ کے ذریعے این سی سی اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت حاصل کریں۔

نیو ٹاؤن سے آنے والے افراد:
نیو ٹاؤن سے آنے والے افراد بھی پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ استعمال کریں اور اسٹیڈیم فلائی اوور کی سائیڈ روڈ سے پارکنگ ایریاز تک رسائی حاصل کریں۔

ہیوی ٹریفک پر پابندی

مندرجہ ذیل راستوں پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی:

  • سہراب گوٹھ سے نیپا کی جانب
  • لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر
  • پی پی پی چورنگی (جیل چورنگی) سے یونیورسٹی روڈ
  • کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم
  • ملینیم مال سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر

شہریوں سے تعاون کی اپیل

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سڑکوں یا سروس روڈز پر پارک نہ کریں بلکہ صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز کا ہی استعمال کریں۔

کسی بھی رہنمائی کے لیے شہری 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ کراچی ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ نمبر 0305-9266907 پر بھی اپڈیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button