ٹیکنالوجی
فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے اس دور میں جہاں ذاتی ملاقاتوں کا وقت کم ہوتا جا رہا ہے، انٹرنیٹ پر مختلف ایپس لوگوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔
فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز جیسی ایپس دنیا بھر میں مقبول ہیں اور کم پڑھے لکھے صارفین کے لیے بھی ان کا استعمال کافی آسان سمجھا جاتا ہے۔
اب ان ایپس کے صارفین کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایک نیا مشترکہ لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
اس نئے سسٹم کے تحت صارفین ایک ہی پاس ورڈ کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور تھریڈز میں سائن اِن کر سکیں گے۔ یہ نیا نظام موجودہ “میٹا اکاؤنٹس سینٹر” کی جگہ لے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ سہولت آئندہ ایک سال کے دوران مرحلہ وار صارفین کو فراہم کی جائے گی۔