کھیل

ڈیوڈ وارنر کا شاہنواز دھانی کے لیے خوبصورت جذبہ، مین آف دی میچ ٹرافی تحفے میں دے دی

کراچی – آسٹریلوی سٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو ایک یادگار سرپرائز دے کر سب کے دل جیت لیے۔ شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دو تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک ان کے کٹ بیگ کی ہے اور دوسری میں وہ مین آف دی میچ ٹرافی تھامے ہوئے ہیں۔

دھانی نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنا کٹ بیگ کھولا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس میں مین آف دی میچ کی ٹرافی موجود تھی۔ دراصل، دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا، جسے انہوں نے خاموشی سے اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم کراچی کنگز اس بار پی ایس ایل میں 10 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی، تاہم وارنر کے اس اقدام نے شائقینِ کرکٹ کے دلوں میں ان کی قدر مزید بڑھا دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button