مڈل ایسٹ

کویت میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کویت سٹی: کویت بلدیہ نے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

بلدیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر کے تمام گورنریٹس میں صفائی مہمات شروع کر دی گئی ہیں، جو اپریل کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ اس مہم کا مقصد خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

حکام کے مطابق صفائی کے محکموں کی فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے، سڑکوں سے کچرا اور رکاوٹیں ہٹانے پر توجہ دے رہی ہیں۔

یہ مہم سب سے پہلے حولی گورنریٹ میں شروع کی گئی، جہاں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی کے ٹھیکیداروں اور متعلقہ کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، جبکہ اسٹریٹ وینڈرز پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کویت بلدیہ نے سڑکوں کے روایتی ناموں کو ختم کرکے انہیں نمبرز دینے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام کابینہ کے فیصلے نمبر 666 کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے نام تبدیل کیے جائیں گے۔

سرکاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت 591 مرکزی اور ذیلی سڑکوں کے ناموں کو نمبروں سے تبدیل کیا جائے گا، جبکہ 66 سڑکوں کے نام برقرار رکھے جائیں گے اور 3 سڑکوں کو نئے نام دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ بلدیاتی کونسل کی سفارش پر کیا گیا، جسے وزیرِ بلدیات و ہاؤسنگ عبداللطیف المشاری نے منظور کیا۔ اس اقدام کا مقصد سڑکوں کے ناموں کو یکساں اور منظم بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button